غسل کے تین فرض ہیں:
وضو توڑنے والی چیزیں
यह प्रविष्टि Urdu में लिखी गई है। जहाँ उपलब्ध हो, अनूदित सारांश दिखाया गया है।
فتویٰ نمبر: 18 — وضو توڑنے والی چیزیں
استفتاء:
کن چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
الجواب وبالله التوفيق:
مندرجہ ذیل امور سے وضو ٹوٹ جاتا ہے:
پیشاب، پاخانہ یا ریح خارج ہونا۔
جسم کے کسی حصے سے خون یا پیپ نکل کر اپنی جگہ سے بہہ جانا۔
منہ بھر کر قے ہونا۔
لیٹ کر یا ٹیک لگا کر ایسی نیند سونا کہ جسم پر قابو باقی نہ رہے۔
بے ہوشی، جنون یا نشہ کی وجہ سے عقل زائل ہونا۔
رکوع و سجدہ والی نماز میں بالغ شخص کا اتنی آواز سے قہقہہ لگانا کہ پاس کھڑا شخص سن سکے؛ اس سے نماز اور وضو دونوں ٹوٹ جاتے ہیں۔
حوالہ:
الہدایہ، کتاب الطہارت؛ بدائع الصنائع، کتاب الطہارت؛ رد المحتار، کتاب الطہارت۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
مفتی سید محمد عالم مداری
संबंधित
इसी विषय की अन्य प्रविष्टियाँ।
وضو کے چار فرض ہیں:
قرآنِ کریم کی آیتِ سجدہ پڑھنے یا سننے سے سجدۂ تلاوت واجب ہوجاتا ہے۔