وضو کے فرائض

هذه المادة مكتوبة بـUrdu. ويُعرض ملخص مترجم حيثما توفّر.

فتویٰ نمبر: 17 — وضو کے فرائض

استفتاء:

وضو میں کتنے فرائض ہیں؟

الجواب وبالله التوفيق:

وضو کے چار فرض ہیں:

پورا چہرہ ایک مرتبہ دھونا۔

دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت ایک مرتبہ دھونا۔

سر کے چوتھائی حصے کا مسح کرنا۔

دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت ایک مرتبہ دھونا۔

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ

ترجمہ: ’’اپنے چہرے دھوؤ اور اپنے ہاتھ کہنیوں تک دھوؤ، اور اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں ٹخنوں تک دھوؤ۔‘‘

(سورۃ المائدۃ: 6)

ان چاروں میں سے کسی ایک فرض کو بھی چھوڑ دیا جائے تو وضو درست نہیں ہوگا۔

حوالہ:

القرآن الکریم، سورۃ المائدۃ: 6؛ بدائع الصنائع، کتاب الطہارت؛ الہدایہ، کتاب الطہارت۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

مفتی سید محمد عالم مداری

نزِّلها PDF مشاركة

ذات صلة

مواد أخرى في الموضوع نفسه.

عرض الكل
03
سجدۂ تلاوت
سجدۂ تلاوت ur

قرآنِ کریم کی آیتِ سجدہ پڑھنے یا سننے سے سجدۂ تلاوت واجب ہوجاتا ہے۔

29 أغسطس 2026 MAM025 اقرأ
سؤال