اللہ تعالیٰ کی وحدانیت

هذه المادة مكتوبة بـUrdu. ويُعرض ملخص مترجم حيثما توفّر.

فتویٰ نمبر: 3 — اللہ تعالیٰ کی وحدانیت

استفتاء:

کیا اللہ تعالیٰ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں؟

الجواب وبالله التوفيق:

جی ہاں، اللہ تعالیٰ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ وہ اپنی ذات، صفات اور معبود ہونے میں یکتا ہے۔ عبادت کے لائق صرف اللہ تعالیٰ ہے، اس کے سوا کسی کو معبود ماننا یا عبادت میں اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرانا شرک ہے۔

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ ۝ اللّٰهُ الصَّمَدُ ۝ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ۝ وَلَمْ يَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا أَحَدٌ

ترجمہ: ’’آپ فرمادیجیے: وہ اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا، اور نہ کوئی اس کے برابر ہے۔‘‘

(سورۃ الاخلاص: 1-4)

لہٰذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اللہ تعالیٰ کو واحد و یکتا مانے اور عبادت میں کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائے۔

حوالہ:

القرآن الکریم، سورۃ الاخلاص؛ شرح العقائد النسفیہ؛ العقیدۃ الطحاویہ۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

مفتی سید محمد عالم مداری

نزِّلها PDF مشاركة

ذات صلة

مواد أخرى في الموضوع نفسه.

عرض الكل
01
سجدۂ تلاوت
سجدۂ تلاوت ur

قرآنِ کریم کی آیتِ سجدہ پڑھنے یا سننے سے سجدۂ تلاوت واجب ہوجاتا ہے۔

29 أغسطس 2026 MAM025 اقرأ
02
سجدۂ سہو
سجدۂ سہو ur

اگر نماز میں کوئی واجب بھول کر رہ جائے یا کسی واجب میں ایسی تاخیر ہوجائے جس سے سجدۂ سہو لازم ہوتا ہے،

29 أغسطس 2026 اقرأ
03
قضا نماز
قضا نماز ur

اگر کسی شخص کی فرض نماز نیند یا بھول کی وجہ سے رہ جائے تو یاد آتے ہی اسے ادا کرنا چاہیے۔

29 أغسطس 2026 اقرأ
سؤال