فرشتوں پر ایمان

فتویٰ نمبر: 5 — فرشتوں پر ایمان

استفتاء:

کیا فرشتوں پر ایمان لانا ضروری ہے؟

الجواب وبالله التوفيق:

جی ہاں، فرشتوں کے وجود اور ان کے بارے میں قرآن و سنت سے ثابت شدہ امور پر ایمان لانا ضروریاتِ ایمان میں سے ہے۔ فرشتے اللہ تعالیٰ کی نورانی مخلوق ہیں، جو اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور اپنے سپرد کیے گئے کام انجام دیتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

كُلٌّ آمَنَ بِاللّٰهِ وَمَلَائِكَتِهٖ وَكُتُبِهٖ وَرُسُلِهٖ

ترجمہ: ’’سب ایمان لائے اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر۔‘‘

(سورۃ البقرۃ: 285)

لہٰذا فرشتوں کا انکار کرنا ایمان کے منافی ہے، جبکہ ان کے وجود اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے ان کے فرائض انجام دینے پر ایمان رکھنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔

حوالہ:

القرآن الکریم، سورۃ البقرۃ: 285؛ صحیح مسلم، کتاب الایمان؛ شرح العقائد النسفیہ۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

مفتی سید محمد عالم مداری

PDF میں ڈاؤن لوڈ کریں شیئر

متعلقہ

اسی موضوع کی دیگر تحریریں۔

سب دیکھیے
01

تقدیر پر ایمان لانا ضروریاتِ ایمان میں سے ہے۔

29 اگست، 2026 MAM08 پڑھیے
02

اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ تمام آسمانی کتابوں پر ایمان لانا ضروری ہے

29 اگست، 2026 MAM07 پڑھیے
سوال