المفتي السيد محمد عالم مداري
حافظ للقرآن · قارئ · عالم · مفتٍ · دكتوراه في الحديث
مكن بور شريف، كانبور نغر، أوتار براديش، الهند
الفتاوى
- رقم المرجع
- MAM019
- تاريخ النشر
- 29 أغسطس 2026
- الموضوع
- تیمم
- اللغة الأصلية
- اردو
تیمم
تیمم کا طریقہ یہ ہے کہ پاک مٹی یا جنسِ زمین کی کسی چیز پر دونوں ہاتھ مار کر پورے چہرے کا مسح کیا جائے، پھر دوبارہ ہاتھ مار کر دونوں ہاتھوں کا کہنیوں سمیت مسح کیا جائے۔
فتویٰ نمبر: 21 — تیمم
استفتاء:
تیمم کب اور کیسے کیا جاتا ہے؟
الجواب وبالله التوفيق:
جب پانی موجود نہ ہو، یا پانی استعمال کرنے سے بیماری بڑھنے یا نقصان کا غالب اندیشہ ہو، تو وضو یا غسل کے قائم مقام تیمم کیا جاسکتا ہے۔
تیمم کا طریقہ یہ ہے کہ پاک مٹی یا جنسِ زمین کی کسی چیز پر دونوں ہاتھ مار کر پورے چہرے کا مسح کیا جائے، پھر دوبارہ ہاتھ مار کر دونوں ہاتھوں کا کہنیوں سمیت مسح کیا جائے۔
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ مِنْهُ
ترجمہ: ’’تو پاک زمین سے تیمم کرو، پھر اس سے اپنے چہروں اور ہاتھوں کا مسح کرو۔‘‘
(سورۃ المائدۃ: 6)
حوالہ:
القرآن الکریم، سورۃ المائدۃ: 6؛ الہدایہ، کتاب الطہارت؛ بدائع الصنائع، کتاب الطہارت؛ رد المحتار، کتاب الطہارت۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
مفتی سید محمد عالم مداری