← اندراج پر واپس پرنٹ ونڈو میں ڈیسٹینیشن میں ”Save as PDF“ منتخب کیجیے۔

مفتی سید محمد عالم مداری

حافظِ قرآن · قاری · عالم · مفتی · پی ایچ ڈی (علومِ حدیث)

مکن پور شریف، کانپور نگر، اتر پردیش، بھارت

فتاویٰ

حوالہ نمبر
Mam 1000
اشاعت
12 نومبر، 2026
موضوع
نماز
اصل زبان
اردو

اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو وہ وتر کی نماز کس طرح ادا کرے؟

سوال پوچھیے

وتر کی نماز میں تیسری رکعت کے اندر سورۂ فاتحہ اور سورت پڑھنے کے بعد تکبیر کہہ کر دعائے قنوت پڑھنا واجب ہے۔

استفتاء


اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو وہ وتر کی نماز کس طرح ادا کرے؟ کیا دعائے قنوت کے بجائے کوئی دوسری دعا پڑھ سکتا ہے؟ اور جب تک دعائے قنوت یاد نہ ہو، اس وقت وتر کی نماز میں کیا پڑھنا چاہیے؟


الجواب بعون الملک الوہاب


وتر کی نماز میں تیسری رکعت کے اندر سورۂ فاتحہ اور سورت پڑھنے کے بعد تکبیر کہہ کر دعائے قنوت پڑھنا واجب ہے۔


اگر کسی شخص کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو جب تک یاد نہ ہو، وہ اس کی جگہ کوئی دوسری دعا پڑھ سکتا ہے، مثلاً:


اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ (3 مرتبہ)


یا یہ دعا پڑھ لے:


رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔


اور اگر کوئی دعا بھی یاد نہ ہو تو تین مرتبہ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ پڑھ لے۔ البتہ دعائے قنوت یاد کرنے کی کوشش کرتا رہے۔


لہٰذا دعائے قنوت یاد نہ ہونے کی وجہ سے وتر کی نماز ترک نہ کرے، بلکہ مذکورہ طریقے کے مطابق وتر ادا کرے۔


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


مفتی سید محمد عالم مداری