← एंट्री पर वापस प्रिंट विंडो में डेस्टिनेशन में “Save as PDF” चुनिए।

मुफ़्ती सैयद मोहम्मद आलम मदारी

हाफ़िज़-ए-क़ुरआन · क़ारी · आलिम · मुफ़्ती · पीएच.डी. (हदीस)

मकनपुर शरीफ़, कानपुर नगर, उत्तर प्रदेश, भारत

फ़तावा

संदर्भ सं.
MAM014
प्रकाशित
29 अगस्त 2026
विषय
توسل کا حکم
मूल भाषा
اردو

توسل کا حکم

اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے انبیائے کرام علیہم السلام اور صالحین کے وسیلے کا ذکر کرنا شرعاً جائز ہے،

فتویٰ نمبر: 13 — توسل کا حکم

استفتاء:

کیا نیک بندوں کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنا جائز ہے؟

الجواب وبالله التوفيق:

جی ہاں، اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے انبیائے کرام علیہم السلام اور صالحین کے وسیلے کا ذکر کرنا شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ حقیقی مؤثر اور حاجت روا اللہ تعالیٰ ہی کو مانا جائے۔

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ

ترجمہ: ’’اور اللہ کی طرف وسیلہ تلاش کرو۔‘‘

(سورۃ المائدۃ: 35)

لہٰذا اگر کوئی شخص یوں دعا کرے: ’’اے اللہ! اپنے نبی کریم ﷺ کے وسیلے سے میری دعا قبول فرما‘‘ تو اصل دعا اللہ تعالیٰ ہی سے ہے اور وسیلہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کی قبولیت کا ایک ذریعہ سمجھا گیا ہے۔

البتہ کسی غیر اللہ کو اللہ تعالیٰ کی طرح مستقل بالذات مؤثر، مالکِ حقیقی یا حاجت روا سمجھنا درست نہیں۔

حوالہ:

القرآن الکریم، سورۃ المائدۃ: 35؛ شرح العقائد النسفیہ؛ رد المحتار۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

  1. مفتی سید محمد عالم مداری