← عودة إلى المادة في نافذة الطباعة اختر «Save as PDF» وجهةً.

المفتي السيد محمد عالم مداري

حافظ للقرآن · قارئ · عالم · مفتٍ · دكتوراه في الحديث

مكن بور شريف، كانبور نغر، أوتار براديش، الهند

الفتاوى

رقم المرجع
MAM07
تاريخ النشر
29 أغسطس 2026
الموضوع
Iman aur islam
اللغة الأصلية
اردو

آسمانی کتابوں پر ایمان

اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ تمام آسمانی کتابوں پر ایمان لانا ضروری ہے

فتویٰ نمبر: 6 — آسمانی کتابوں پر ایمان

استفتاء:

کیا اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ تمام آسمانی کتابوں پر ایمان لانا ضروری ہے؟

الجواب وبالله التوفيق:

جی ہاں، اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ تمام آسمانی کتابوں پر ایمان لانا ضروری ہے۔ مسلمان اس بات پر ایمان رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیائے کرام علیہم السلام پر ہدایت کے لیے کتابیں نازل فرمائیں، مثلاً تورات، زبور، انجیل اور قرآنِ کریم۔

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

كُلٌّ آمَنَ بِاللّٰهِ وَمَلَائِكَتِهٖ وَكُتُبِهٖ وَرُسُلِهٖ

ترجمہ: ’’سب ایمان لائے اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر۔‘‘

(البقرۃ: 285)

البتہ موجودہ زمانے میں قرآنِ کریم ہی اللہ تعالیٰ کی محفوظ اور آخری کتاب ہے اور قیامت تک تمام انسانوں کے لیے اسی کی اتباع لازم ہے۔

حوالہ:

القرآن الکریم، سورۃ البقرۃ: 285؛ سورۃ المائدۃ: 48؛ شرح العقائد النسفیہ۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

مفتی سید محمد عالم مداری